کراچی کا موسم گرم رہنے کا امکان

April 16, 2021

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج کم سے کم درجہ حرارت 26 اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان بڑھنے کا امکان ہے۔

شہر قائد میں جنوب مغرب سے 9کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہوا میں ہوا میں نمی کا تناسب 65فیصد ہے۔