ناروے کاکورونا ویکسین کی جانچ کافیصلہ

April 17, 2021

اوسلو(ناصراکبر)نارویجن میڈیا کے مطابق ناروے کے انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ (این آئی پی ایچ) نے کہاہےکےوہ آسٹرا زینیکا ویکسین استعمال نہیں کریں گے کیونکہ انہیں یقین ہے کہ اس ویکسین سےخطرہ بہت زیادہ ہے تاہم حکومت کا ماننا ہے کہ یہ ویکسین مکمل طور پر بند کرنا جلدبازی ہے اور اس کے بجائے وہ ایک نیا ماہر گروپ بنا رہی ہے جو آسٹرا زینیکا اور جانسن اینڈ جانسن دونوں سے مزید تفتیش کرے گا۔ نارویجن میڈیا کے مطابق وزیر صحت بینٹ ہائی کا کہنا ہے کہ وہ ویکسین کے بارے میں کوئی حتمی فیصلہ کرنے سے پہلے وہ مزید جاننا چاہتے ہیں اور حکومت کا خیال ہے کہ ہمارے پاس حتمی نتیجہ اخذ کرنے کی خاطر اتنی اچھی بنیاد نہیں ہے اگر ہمیں یورپ کے دوسرے ممالک کے مقابلے میں زیادہ سے زیادہ اقدامات کے ساتھ زندہ رہنا ہے تو ہمیں پوری آبادی کی صحت کے نتائج پر غور کرنا چاہئے لہذا حکومت اب ایک ماہر گروپ تشکیل دے رہی ہے تاکہ آسٹر زینیکا اور جانسن اینڈ جانسن کے استعمال کے خطرے کی ایک جامع تشخیص کی جاسکے، یہ ٹیم 10 مئی کو اپنی رپورٹ پیش کریں گےاور ہم نے یہ ماہرگروپ اس لیے قائم کیاہے کیونکہ ہم فیصلہ کرنے سے پہلے آبادی اور معاشرے کے نتائج کے بارے میں مزید جاننا چاہتے ہیں، ماہر گروپ آسٹرا زینیکا اور جانسن اور جانسن ویکسین دونوں کا ایک جامع رسک تشخیص کرے گا ،کمیٹی کی سربراہی ڈاکٹر لارس ورلینڈ کریں گےوہ ایک ڈاکٹر ہیں اور میڈیکل مائیکرو بایولوجی میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کرچکے ہیں اور دیگر چیزوں کے علاوہ ایف ایچ ایچ آئی میں انفیکشن کنٹرول ڈویژن کے ڈائریکٹر رہے ہیں۔