معروف عالم دین علامہ عون نقوی سپرد خاک، سوئم کل ہوگا

April 17, 2021

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر) ممتاز شیعہ عالم دین علامہ عون محمد نقوی کو آہوں اور سسکیوں کے درمیان جمعہ کو وادی حسین قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا انکی نماز جنازہ رضویہ امام بارگاہ میں علامہ شہنشاہ نقوی نے پڑھا ئی، دریں اثناء مرحوم کے سوئم کے سلسلے میں قرآن خوانی و مجلس عزاء اتوار18اپریل کو شام4بجے امام بارگاہ رضویہ سوسائٹی میں ہوگی، علامہ شہنشاہ حسین نقوی خطاب کرینگے۔مولانا عون محمد نقوی کا تعلق سندھ کے شہر خیرپور میرس سے تھا ،مرحوم نے سلطان مدارس سے تعلیم حاصل کی ، نوجوانی میں کراچی منتقل ہو گئے تھے، مرحوم 10سے زائد مذہبی کتابوں کے مصنف بھی تھے ،آپ نے 2 بیٹوں اور تین بیٹیوں کو سوگوار چھوڑا ہے۔