ہیموفیلیا سے آگاہی کا عالمی دن

April 17, 2021

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہیموفیلیا سے آگاہی کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے۔

ہیموفیلیا ایک موروثی بیماری ہے جوخون میں پروٹین فیکٹر نہ ہونے کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے اور مریضوں میں خون جمنے کی صلاحیتیں متاثرہوتی ہیں۔

بیماری کی شدت کے باعث مریض کے جسم سے کسی حادثے کے بغیر بھی خون نکل سکتا ہے۔

اگر بیماری کی نوعیت اور شدت قدرے کم ہو تو مریض کا خون سرجری یا حادثے کی صورت میں عام حالات سے زیادہ بہتا ہے۔

ماہرین کےمطابق اس خطرناک بیماری کا علاج بہترین تشخیص کے بغیر ممکن نہیں۔ ہیموفیلیا کا واحد حل پروٹین فیکٹر کے انجیکشن ہیں۔