جنوبی افریقہ :ایک شخص وہیل مچھلی کے منہ سے بال بال بچ گیا

April 17, 2021

جنوبی افریقہ میں سمندری حدود میں ایک شہری وہیل مچھلی کے منہ سے بال بال بچ گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

گیلیئن گربواز نامی شہری اپنے خاندان کے ہمراہ چھٹیاں گزارنے سمندر پر گیا، فیملی کے دیگر افراد کشتی پر سوار تھے ۔

گیلیئن گربواز نے تیراکی کا فیصلہ کیا اور پانی میں چھلانگ لگا دی ، اس دوران اچانک ایک بڑی سی وہیل نمودار ہوئی اور کشتی سے جاٹکرائی خوش قسمتی سے وہ شخص مچھلی کا نوالہ بنتے بنتے رہ گیا۔

حادثے کے فوراً بعد غوطہ خوروں نے شہری کو ریسکیو کرلیا۔