چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، آزاد الیکشن کمیشن کے لیے مارچ کررہی ہے۔
لاہور ہائیکورٹ بار میں وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی جھوٹے مقدمات میں جیل میں ہیں، ہمیں دیوار کے ساتھ نہ لگایا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ صوبوں یا دیگر مسائل کے حل کے لیے اسمبلی میں بحث کرائیں۔
حامد خان نے خطاب میں کہا کہ 26 ویں اور27 ویں ترمیم عدلیہ کو کنٹرول کرنے کے لیے لائی گئی۔
انہوں نے کہا کہ جنہیں منصف لگایا جارہا ہے وہ انصاف دینے کے قابل نہیں، وزیر داخلہ کہتے ہیں نظام فیل ہوگیا تو پھر آپ سیٹ پر کیوں ہیں۔