شہباز شریف سے جیل میں حمزہ شہباز اور اہل خانہ کی ملاقات، خیریت دریافت کی، ضمانت، سیاسی اور پارٹی امور پر بھی تبادلہ خیال

April 18, 2021

لاہور(خصوصی نمائندہ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف سے گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز شریف اوراہل خانہ نے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کی ۔ اہل خانہ نے شہباز شریف سے ان کی صحت سے متعلق آگاہی حاصل کی ۔ حمزہ شہباز شریف نے اپنے والد سے ضمانت کے فیصلے کے بعد کی صورتحال سمیت سیاسی اور پارٹی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔