شہباز شریف کی ضمانت کے بعد اختلافی نوٹ حیران کن ہے: مریم اورنگزیب

April 18, 2021


مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ‎شہباز شریف کی ضمانت کی منظوری کے 4 دن بعد اختلافی نوٹ حیران کن ہے۔

جاری کیئے گئے ایک بیان میں مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 4 دن سے حکم لینے جا رہے تھے، ہر بار جواب ملا کہ تحریری حکم لکھا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ‎چیف جسٹس کو فیصلے سے آگاہی کے باوجود ہائی کورٹ سے 4 دن اعلامیہ جاری نہیں ہوا، ‎امید ہے مکمل انصاف ملے گا، شہباز شریف سُرخرو ہوں گے۔

ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب کا یہ بھی کہنا ہے کہ عدالت کی عزت کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے، یہ ہر شہری کا فرض ہے۔