پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران صاحب 2014 سے انسداد دہشت گردی کی عدالت سے مفرورہیں۔
مریم اورنگزیب نے فواد چوہدری کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ فواد صاحب رانا ثنا اللّٰہ سے پہلے عمران صاحب کو انسداد دہشت گردی عدالت چھوڑدیں۔
اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب کے خلاف پرچہ موجود ہے لیکن گرفتاری تاحال نہیں ہوئی، عمران صاحب کی ’اوئے، آئی جی، انکو پھینٹا لگائیں‘ کی آوازیں ڈی چوک پر اب بھی گونج رہی ہیں۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب کی ’پارلیمنٹ پہ لعنت، پورا ملک بند کروں گا‘ کی آوازیں اب بھی گونج رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران صاحب کی ’پی ٹی وی پہ حملہ کرو‘ کی آوازیں ڈی چوک پر اب بھی گونج رہی ہیں۔