یوٹیلیٹی اسٹورز کیلئے اربوں روپے کے رمضان پیکج سے عام شہری فائدہ نہ اٹھاسکے

April 19, 2021

ساہیوال(آئی این پی ) حکومت کی طرف سے جاری کیے گئے اربوں روپے کے رمضان پیکیج سے عام شہری فائدہ نہ اٹھا سکا، مارکیٹ میں دو قسم کی چینی فروخت ہونے سے چینی مافیا فائدہ اٹھانے لگا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی طرف سے دی گئی 85روپے کلو فروخت ہونے والی چینی چیک اینڈ بیلنس نا ہونے کی وجہ سے دوبارہ چینی مافیا کے پاس جارہی ہے جو بازاروں میں 95سے 100روپے کلو فروخت ہو رہی ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی طرف سے دکاندار وں کو چلنے والی چینی دکاندارا کی ڈیمانڈ پوری نہیں کرتی اس چینی کی فروخت کے لئے ڈی سی کی طرف سے کوئی میکیزم نہیں ہے دکاندار کے پاس کوئی فروختگی ریکارڈ نہیں ہے۔ وہ ایک کلو فی کس کے حساب سے چند واقف کاروں کو چینی دے کر اسٹاک ختم ہونے کا بہانہ کر لیتا ہے اور بقیہ 80 روپے کلو چینی 95 روپے کلو والی چینی میں مکس کر دیتا ہے اور بڑے مزے سے 82 روپے خرید والی چینی کو 95 روپے یا 100 روپے کلو فروخت کر دیتا ہے۔ حکومت کو بازار میں صرف 85 روپے فروخت والی چینی ہی مہیا کرنی چاہیے تاکہ کرپشن کا خاتمہ ہو سکے حکومت جان بوجھ کر چینی مافیا کو پر موٹ کر رہی ہے اور انہیں بڑا منافع کمانے کا جواز مہیا کیا جا رہا ہے حکومت کو غریب آدمی کو ریلیف دینے کے لیے ہر جگہ ایک ہی قیمت فروخت مقرر کرنی چاہیے ورنہ اربوں روپے کی سبسڈی امیر ہی کھا جائیں گئے۔