قومی ایئر لائن کا ژوب سے کراچی پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان

April 19, 2021

کوئٹہ(این این آئی) قومی ایئر لائن کا ژوب سے کراچی پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان، پی آئی اے حکام کے مطابق قومی ایئر لائن نے 18مئی سے ژوب سے کراچی کے درمیان پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے ژوب سے کراچی تک ہفتہ وار دو پروازیں منگل اور جمعہ کو چلائی جائیں گی جن کا ابتدائی کرایہ 6050روپے مقرر کیا گیا ہے۔