کرتارپور میں بیساکھی میلہ آج ہوگا، تیاریاں مکمل، سخت حفاظتی انتظامات

April 19, 2021

نارووال(آئی این پی ) کرتارپور میں (آج) پیر کو 322ویں بیساکھی میلہ منانے کی تیاریاں مکمل، سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں بھارت ، دبئی، امریکہ، کینیڈا سمیت دنیا بھر سے آئے سکھ یاتری شرکت کریں گے۔ پہلی مرتبہ بھارتی سکھ یاتری رات کو قیام کریں گے۔ کرتارپور میں سکھ مذہب کے بانی بابا گورونانک کے گردوارہ دربار صاحب کرتارپور پر بیساکھی میلہ کی تقریبات کا (آج) پیر کو انعقاد کیا جائے گا۔ بیساکھی میلہ میں بھارت سے آئے 818 سکھ یاتری خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔ کرتار پور میلہ میں پاکستانی سکھ یاتریوں کے علاوہ دبئی، امریکہ، کینیڈا سمیت دنیا بھر سے آئے سکھ یاتری بھی شرکت کریں گے۔