کوئٹہ میں سستا بازار لگ گیا

April 19, 2021

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ میں سستا بازار لگ گیا اسٹالز نہ ہونے کے برابر تھے۔ صوبائی حکومت اور انتظامیہ کی جانب سےپانچویں رمضان المبارک کو بالآخر باچا خان چوک کے قریب سستا بازار لگادیا گیا ، سستے بازار کے نام پر شامیانے اور قناطیں تو رمضان سے ایک روز قبل لگادئیے گئے تھے مگر وہاں اسٹالز کا کچھ اہتمام نہیں کیا گیا تھا۔سستے بازار میں اب تک محض 6 اساٹلز لگائے جاسکے ہیں جن میں سبزی اور برتن کے اسٹالز شامل ہیں، دوسری جانب سستے بازار میں اشیائے خورد و نوش کے اسٹالز نہ ہونے کی وجہ سے خریداروں کی آمدورفت نہ ہونے کے برابر تھی۔شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت سستے بازار کے نام پر مذاق نہ کرے بلکہ عوام کو صحیح معنوں میں ریلیف فراہم کرے۔