کیسکوکےافسرکا رویہ ناقابل برداشت ،عہدے سے ہٹایاجائے،انجمن تاجران

April 19, 2021

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے صدر رحیم کاکڑ اور قیصر کالونی علاقائی اتحاد پشتون آباد کے صدر ہیبت خان نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کیسکو سیٹلائٹ ٹائون کے اعلیٰ افسر کو عوام کے ساتھ ہتک آمیز رویہ اختیار کرنے پر فوری طور پر عہدے سے ہٹایا جائے ۔ یہ بات انہوں نے اتوار کو کوئٹہ پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ،انہوں نے کہا کہ مذکورہ ایکس ای این نے علاقے کے معزز شہریوں کے ساتھ مبینہ طور پر انتہائی ہتک آمیز رویہ اختیار کر رکھا ہے جسکے بعد ہم ایس ڈی او کے پاس گئے انہوں نے بھی بات سننے کی زحمت نہیں کی اس کے بعد علاقے کا ٹرانسفارمر تو لگایا گیا لیکن غیر اخلاقی رویہ اختیار کیا گیا جبکہ مذکورہ ایکس ای این نے سیٹلائٹ ٹاون تھانے میں ہیبت خان ، حضرت یوسف کے خلاف بے بنیاد ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست دی جس پر قیصر کالونی علاقائی اتحاد پشتون آباد کے صدر اور جنرل سیکرٹری کو چیئرمین سردارزادہ عبدالمتین کے مچلکے پر رہا کیا گیا ۔ انہوں نے چیف ایگزیکٹو افسر کیسکو سے اپیل کی کہ وہ ایکس ای این سیٹلائٹ ٹاون کے صارفین کے ساتھ رویے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ان کو عہدے سے ہٹائیں بصورت دیگر قیصر کالونی علاقائی اتحاد پشتون آباد اور مرکزی انجمن تاجران بلوچستان سخت احتجاج پر مجبور ہونگے ۔