والدین نے سکولوں کی بندش کی مخالفت کردی

April 19, 2021

کوئٹہ( پ ر) والدین نے سکولوں کی بندش کی مخالفت کی ہے ۔ والدین کا کہنا ہے کہ سکولوں کی بندش سے بچوں کی تعلیم تباہ ہو رہی ہے گزشتہ سال سکولز بند ہونے سے بچوں کی تعلیم کافی زیادہ متاثر ہوئی جبکہ رواں سال پھر سے سکول بند کرنے سے بچوں کی تعلیم مکمل تباہ ہوجائے گی۔ دوسال بچوں کو تعلیم سے محروم رکھنے سے ملک کو بھی بڑا نقصان ہوگا اور ہم کیسے پڑھے لکھے معاشرے کا تصور کر سکیں گے ۔ لہذا حکومت سے گزارش ہے کہ سکولوں کو بند نہ کیا جائے بلکہ کرونا سے بچاؤ کے لیئے موثر اقدامات اٹھائے جائیں ۔