مچنی گیٹ سے چو ر ٹیکسی ڈرا ئیو ر دھر لیا گیا

April 19, 2021

پشاور( کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس نے سواریوں سے پرس، قیمتی سامان، بیگز اور دیگر لگیج لے کر فرار ہونے والے ملزم کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم کا تعلق پشاور سے ہے جو موقع ملنے پر سواریوں سے سامان وغیرہ ٹیکسی گاڑی میں رکھنے کے بعد فرار ہو جاتا تھا، ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے جس کے قبضہ سے دو لاکھ روپے نقد، لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا برآمد کر لی گئیں ہیںتفصیلات کے مطابق مدعیہ (آ) زوجہ فضل خان نے تھانہ مچنی گیٹ پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ وہ فیملی کے ہمراہ شاپنگ سے واپسی پر پرس، بیگز اور سامان وغیرہ ٹیکسی گاڑی میں رکھ کر ٹیکسی میں بیٹھ رہے تھے کہ اس دوران ڈرائیور گاڑی بھگا کر فرار ہوا جس کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئیایس ایچ او تھانہ مچنی گیٹ لعل ذادہ خان نے دوران تفتیش متعدد جرائم پیشہ افراد کو شامل تفتیش کرنے سمیت سی سی ٹی وی کیمروں کا ڈیٹا بھی حاصل کیا جس کے دوران واردات میں ملوث اصل ملزم کا سراغ لگا کر گزشتہ روز حیدر علی ولد حکیم خان سکنہ چغرمٹی کو گرفتار کر لیا جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران موقع ملنے پر شہریوں سے قیمتی سامان، بیگز، پرس اور دیگر اشیا لے کر فرار ہونے کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے جس کے قبضے سے دو لاکھ روپے نقد رقم، لاکھوں روپے مالیت کی طلائی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا بھی برآمد کر لی گئیں ہیں،