وقار یونس کا اہلیہ کی سرجری کے باعث آسٹریلیا روانہ ہونے کا فیصلہ: پی سی بی

April 19, 2021

قومی کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ نے وقار یونس نے اہلیہ کی سرجری کے باعث آسٹریلیا روانہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق وقار یونس آج زمبابوے سے روانہ ہوں گے جبکہ اُن کی اہلیہ کی سرجری رمضان کے بعد ہوگی۔

پی سی بی نے بتایا کہ آسٹریلیا داخلے کے لیے 14 روزہ قرنطینہ لازمی ہے، اسی لیے وقار یونس جلد روانہ ہورہے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا کہ وقار یونس اب دورہ زمبابوے کے لیے قومی ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔

پی سی بی کا مزید کہنا تھا کہ وقار یونس آسٹریلیا سے واپسی پر دوبارہ قومی ٹیم کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔