وزیراعظم کی زیرصدارت سینئر وفاقی وزراء، رہنماؤں کا اجلاس

April 19, 2021


وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت سینئر وفاقی وزراء اور پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا، اجلاس میں امن و امان کی صورتحال، کالعدم مذہبی جماعت کے دھرنے اور مذاکرات پر گفتگو کی گئی۔

حکام نے وزیراعظم کو مذاکرات پر بریفنگ دی۔

وزیراعظم آج شام قوم سے خطاب کریں گے۔ جس کے دوران وہ موجودہ صورتحال پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے اسلامی ملکوں کے ساتھ مل کر ناموس رسالت کے لیے جدوجہد کے عزم کا اظہار کیا ہے۔