• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نبی کی شریعت ہے کہ آپ راستہ روک کر جنازہ بھی نہیں پڑھ سکتے، نورالحق قادری


وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا ہے کہ نبی کی شریعت ہے کہ آپ راستہ روک کر جنازہ بھی نہیں پڑھ سکتے، سڑکیں راستے کھلے رکھنا اور عام آدمی کو متاثر ہونے سے بچانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی  امور نے کہا کہ کسی حکومت نے اسلام کے پیغام کو اتنا نہیں پھیلایا جتنا عمران خان نے پھیلایا۔

 نورالحق قادری نے کہا کہ تمام معاملات کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائےگا، آج رات بات چیت کا تیسرا دور ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ خارجہ پالیسی کا تعین حکومت وقت اور پارلیمان کا کام ہے، ہماری پالیسی مذاکرات اور مفاہمت کی ہے۔

تازہ ترین