یورپی یونین کا فائزر سے کووڈ ویکسین کی 10 کروڑ اضافی خوراک لینے کا فیصلہ

April 19, 2021

یورپی یونین نے فائزر کمپنی سے کووڈ ویکسین کی 10 کروڑ اضافی خوراک لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈبلن سے آئرش میڈیا کے مطابق آئرلینڈ یورپی یونین ویکسی نیشن اسکیم کے تحت 10 لاکھ سے زیادہ خوراکیں خرید سکتا ہے۔

اس طرح یورپی یونین کی فائزر بائیوٹیک سے خریدی گئی ویکسین کی مجموعی تعداد 60 کروڑ تک پہنچ جائے گی۔