مولانا عون نقوی کی رحلت سے پیدا خلا پر نہ ہوسکے گا، شاہ کربلا ٹرسٹ کا تعزیتی اجلاس

April 20, 2021

کراچی(پ ر)شاہ کربلا ٹرسٹ رضویہ سوسائٹی کا تعزیتیاجلاس ٹرسٹ کے دفتر میں منعقد ہوا جس میں مولانا عون نقوی کی قومی وملی اور دینی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انکی رحلت سے جو خلا پیدا ہوا ہے وہ پر نہیں ہوسکے گا،اجلاس میں چیئرمین حاجی دلشاد حسین رضوی،مینیجنگ ٹرسٹی مظہر اقبال کاظمی،ایڈیشنل مینیجنگ ٹرسٹی سردار حسن نقوی،عنصر علی شاہ،علی قاسم جعفری،منظور حسین،عابد رضانقوی،آل علی رضوی اور دیگر نے شرکت کی،اس موقع پر مرحومکے درجات کی بلندی کے لئے دعا اور سوگوار خاندان کو صبر کی تلقین کی گئی۔