بھارت: 49 طلبہ و اسٹاف سمیت درجنوں افراد کوروناکا شکار

April 20, 2021

بھارتی یاست ہماچل پردیش کے ایک بورڈنگ اسکول میں 49 طلبہ و اسٹاف سمیت درجنوں افراد کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سولن ضلع میں دو دیگر اسکولوں میں 150 کے قریب طلباء سمیت دیگر افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

اس سے قبل چمبا ضلع کے ایک اہم بورڈنگ اسکول ڈلہوزی پبلک اسکول میں بھی 122 افراد کے کورونا پازیٹو ہونے کی اطلاع ملی تھی جن میں 99 طلبہ اور 23 اسٹاف رکن تھے جبکہ دھرم پور اور سبادھو میں بھی اسکولوں کے حالات انتہائی خراب تھے جہاں دو اسکولوں کو کنٹومنٹ زون قرار دیا گیا ہے۔