• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں کورونا کیسز میں اضافے کے بعد26 اپریل تک مکمل لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے دہلی میں ایک ہفتے کیلئے لاک ڈاؤن لگانے کااعلان  کیاہے۔

اروند کیجریوال نے کہا کہ دہلی میں شام6 سے صبح 6بجے تک لاک ڈاؤن رہے گا۔

وزیراعلیٰ  نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران نئی دہلی میں تمام مارکیٹیں بند رہیں گی اور ریستوران میں بیٹھنے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ ریلوے اسٹیشن ، بس اسٹیشن ، ہوائی اڈے کے لیے مسافروں کو ٹکٹ دکھانا لازمی ہو گا ۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ 50 افراد کی گنجائش کےساتھ شادی کی تقریبات کی اجازت ہوگی۔

حکومت کا کہنا ہے کہ اس دوران بغیر کسی ضروری کام کے باہر نکلنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

دوسری جانب ہانگ کانگ میں کورونا کی نئی قسم کے  کیسز کا پھیلاؤ تیزی سے جاری ہے۔

خبرایجنسی کے مطابق ہانگ کانگ نے پاکستان، بھارت اور فلپائن سے آنےوالی پروازوں  پر پابندی لگادی ہے۔

خبرایجنسی کے مطابق تینوں ملکوں کو انتہائی ہائی رسک والے ملک قرار دے دیئے گئے۔

تازہ ترین