پُرامید ہوں پی ڈی ایم سے معاملات بن جائیں گے: خورشید شاہ

April 20, 2021

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشيد شاه کا کہنا ہے کہ وہ پُرامید ہیں کہ پی ڈی ایم سے معاملات بن جائیں گے کیونکہ حکومت کے ساتھ نہیں مل سکتے یہ عوام کا خون چوس رہے ہیں۔

خورشید شاہ نے سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اناڑی کی حکومت نے عوام کی مشکلات بڑھا دی ہیں، معاشی حالات ہوں یا انتظامی صرف ناقص کارکردگی ہے، حکومت مسلسل بلنڈر کر رہی ہے جس کی سزا عوام کو مل رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم کہتےہیں بیٹھ کےبات کرو،حکومت تیارنہیں ، یہ اپنے آپ کو عقل کُل سمجھتے ہیں، کسی جماعت پر پابندی لگانے کی بات ہے تو آپ اسمبلی میں لے آؤ۔

خورشید شاہ نے کہا کہ منہگائی سےتوجہ ہٹانے کی کوشش کی جارہی ہے، کہتاہےمیں نے35 ہزار رب قرضہ اتارا،او بھائی اکاونٹس تودیکھ لو، مجھے 32 سال ہوگئے،میں نےایسی بدترین پارلیمنٹ نہیں دیکھی۔

رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ ایم کیو ایم کوراضی کرنےکےلئے186 ارب کااعلان کراچی کےلئےکیا، حکومت نےپھر 11 سو ارب روپے کےپیکج کا اعلان کیا، اب انہوں نے 446 ارب روپے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف خاموشی سے باہر چلے گئے ہم نے کچھ نہیں کہا، گورنر زبیر نے دو تین مرتبہ جنرل سے ملاقات کی، ہم نے کچھ نہیں کہا۔