صنم ماروی پر تشدد و اغوا کی کوشش، مقدمہ درج

April 20, 2021

لاہور میں گلوکارہ صنم ماروی نے اپنے اوپر تشدد اور اغوا کی کوشش کا مقدمہ درج کروادیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ صنم ماروی نے تھانہ اسلام پورہ میں سابق شوہر حامد علی اور ان کے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کروایا۔

پولیس کے مطابق ایف آئی آر تھانہ اسلام پورہ میں درج کرلی گئی ہے۔

صنم ماروی نے کہا کہ سابق شوہر نے مجھ پر تشدد کیا اور اپنے بھائی کے ساتھ مل کر اغوا کی کوشش کی۔