فیلکس سیلا 84 سال کی عمر میں انتقال کرگئے

April 21, 2021

لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک)اطالوی نژاد امریکی اداکار فیلکس سیلا 84 سال کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں۔خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکار لبلبے کے کینسر سے نبرد آزما تھے اور وہ جمعہ کو بالآخر یہ جنگ ہار گئے۔ان کی موت کی تصدیق بک راجرز کوسٹر گل جیراڈ نے کی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جیراڈ نے تحریر کیا کہ فلیکس کا چند گھنٹے قبل انتقال ہوا ہے۔