• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دورے میں ایرانی اور امریکی حکام کے درمیان کوئی ملاقات طے نہیں ہے، اسماعیل بقائی

ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ اسماعیل بقائی—فائل فوٹو
ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ اسماعیل بقائی—فائل فوٹو

ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے دورے میں ایران اور امریکا کے حکام کے درمیان کوئی میٹنگ طے نہیں ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ میں پبلک ڈپلومیسی سینٹر کے سربراہ اور ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ وہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے ساتھ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ پاکستانی حکام سے ملاقاتوں میں ایرانی وفد اپنے مشاہدات پاکستان کو فراہم کرے گا۔

اسماعیل بقائی کا یہ کہنا ہے کہ امریکا کی مسلط جارحانہ جنگ کے خاتمے اور خطے میں امن کی بحالی سے متعلق امور پر بات ہوگی۔

ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ کا  مزید کہنا ہے کہ اس دورے میں پاکستان کے اعلیٰ حکام سے ملاقات ہوگی جس میں پاکستان کی جانب سے جاری ثالثی سے متعلق امور پر گفتگو ہوگی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید