• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران دوست ملکوں سے آبنائے ہرمز ٹیکس نہیں لے گا، روسی ذرائع

فوٹو: ایرانی میڈیا
فوٹو: ایرانی میڈیا 

روسی ذرائع کا کہنا ہے ایران نے یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ آبنائے ہُرمُز سے گزرنے والے دوست ملکوں کے ٹینکرز سے کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کریگا۔

گزشتہ روز ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں سے لینے والا ٹول ٹیکس مرکزی بینک میں جمع کروانے کا اعلان کیا تھا۔

ایرانی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر نے کہا تھا کہ ٹول ٹیکس سے حاصل ہونے والی پہلی آمدنی مرکزی بینک کے اکاؤنٹ میں جمع کروا دی گئی۔

دوسری جانب امریکی پابندیوں کا شکار کیوبا کا سپر آئل ٹینکر آبنائے ہُرمُز کراس کرگیا۔

امریکا نے 2024 میں اس جہاز پر اس الزام کے تحت پابندی لگائی تھی کہ اس نے ایران سے چین کو تیل پہنچایا ہے۔

مہر نیوز ایجنسی کے مطابق اب یہ جہاز لارک جزیرے پر لنگر انداز ہے۔

عرب ٹی وی الجزیرہ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں میں 5 بحری جہازوں نے آبنائے ہُرمُز عبور کی ہے۔ ان میں سے ایک جہاز ایرانی آئل پروڈکٹس کا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید