کراچی میں آئندہ 2روز شمال مغرب سے گرم اور خشک ہوائیں چلیں گی

April 21, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر)محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ دو روز کے دوران ہوائوں کا رخ تبدیل رہے گا، دن میں شمال مغرب سے گرم اور خشک ہوائیں چلیں گی،محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کوشہرقائد میںدرجہ حرارت 35ڈگری سینٹی گریڈ اورہوا میں نمی کا تناسب 14فیصد ریکارڈ کیاگیاجبکہ24سے 36کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چل رہی تھیں۔