• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کے بغیر آب و ہوا کی تبدیلی کو روکنے کی عالمی کوششیں ناکام ہوجائینگی

نئی دہلی (اے ایف پی) آب و ہوا کی تبدیلی کو روکنے اور زمین کو زندہ رکھنے کی عالمی کوششیں بھارت کی جانب سے گیس وغیرہ کے اخراج کو روکنے کیلئے بڑی کوشش کے بغیر ناکام ہوجائیں گی جو کاربن میں کمی کے جری اہداف کو کہیں بھی ختم کرسکتا ہے۔ لیکن اس کے رہنماؤں نے واضح کردیا ہے کہ ایک چیز جس کی بھارت کو ضرورت نہیں وہ مغرب کے لیکچرز ہیں کہ کونسا راستہ لینا ہے۔ اقوام متحدہ کی جانب سے لگائے گئے تخمینے کے مطابق کاربن خارج کرنے والا دنیا کا تیسرا سب سے بڑا ملک، جو پہلے ہی 1.3 ارب لوگوں کا گھر ہے، کیلئے اس دہائی کے وسط تک کرہ ارض کی سب سے زیادہ آبادی والی قوم بننے کا امکان ہے۔

تازہ ترین