• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری، دو کشمیری نوجوان شہید

سرینگر (جنگ نیوز )مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو نوجوانوں کو شہید کردیا، تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے جنوبی حصے میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں دو مقامی نوجوانوں عامر احمد بٹ،سبزار احمد کی شہادت پر منگل کو شوپیاں اور پلوامہ اضلاع میں کاروبار زندگی معطل رہا۔ ان اضلاع میں انٹرنٹ سروس بھی معطل رہی ۔ دونوں نوجوانوں کو بھارتی فوج نے پیر کے روز ضلع شوپیان کی تحصیل امام صاحب میں دوران محاصرہ گولی مار کر شہید کر دیا تھا۔ اس کارروائی میں ا یک گھر کو بھی نقصان پہنچا۔ نوجوانوں کی شہادت پر لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاج کیا ، غاصب فوج نے مظاہرین پر پیلٹ گن کے کارتوس چلائے جس سے متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

تازہ ترین