K الیکٹرک اور حکومت سندھ میں نئے کنکشن کا پروسیس خودکار بنانے کیلئے معاہدہ

April 21, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کے الیکٹرک اور حکومت سندھ کے درمیان نئے کنکشن کا پروسیس خودکار بنانے کے لیے معاہدہ طے پا گیا ،کنکشن کے لیے درخواست دینے والے صارفین کو اپنے نئے کنکشنوں کی ادائیگی کا ثبوت اس پورٹل کے ذریعے کے الیکٹرک کو پیش کرنا ہوگا،صارفین کو سہولت پہنچانے اور عالمی بینک کے ایزآف ڈوئنگ بزنس انڈیکس کے تحت نئے کنکشنوں کے حصول کا طریقہ کار سادہ بنانے کے ویژن کے ساتھ کے الیکٹرک اور حکومت سندھ کے محکمہ توانائی نے نئے کنکشن کے لیے وائرنگ ٹیسٹ سرٹیفکیٹ کے اجراء کو خودکاربنانے کیلئے معاہدے پر دستخط کیے ہیں کے الیکٹرک نے ایک جامع آن لائن پورٹل کا آغاز کیا ہے۔