سپیشل چلڈرن ویلیج سٹیٹ آف آرٹ کاپہلاتفریحی منصوبہ ہوگا،چوہدری اخلاق

April 21, 2021

لاہور(خبر نگار) صوبائی وزیر برائے خصوصی تعلیم چوہدری محمد اخلاق نے معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے میڈیا نمائندگان کو محکمانہ کارکردگی بارے بتایا۔ انہوں نے کہا کہ شرقپور میں سپیشل چلڈرن ویلیج شریف کی چار دیواری کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیاجو مکمل فعال ہونے کے بعد خصوصی بچوں کے لئے پاکستان کا پہلا سٹیٹ آف دی آرٹ تفریحی منصوبہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ خصوصی تعلیم پنجاب نے مقامی انتظامیہ اور پولیس کے تعاون سے گذشتہ دس سال سے غیر قانونی قبضہ سے 10 کرروڑ روپے مالیت کی 104 کنال 8 مرلے اراضی واگزار کروائی جس پر خصوصی بچوں کے لئے سپیشل چلڈرن ویلیج تعمیر کیا جائے گا۔