شہرمیں صفائی کی صورتحال بہتربنانے کیلئے میکنزم نہ بنایاجاسکا

April 21, 2021

لاہور(خصوصی رپورٹر)شہرمیں صفائی کی صورتحال بد سے بدترین ہو گئی ،جگہ کچرے کے ڈھیر، بدترین تعفن اٹھنے سے شہری پریشان بیماریاں پھیلنے لگیں ،جبکہ پورے شہر میں گندگی کچرا نہ اٹھانےکی تمام تر ذمہ دار ی شہر میں لا اینڈ آرڈر کی صورتحال پر ڈال دی،جبکہ شہر کے چند ایک بند سڑکیں کل دوپہر سے عام ٹریفک کے لیئے کھول دی جا چکی ہیں ۔ گلبرگ،گارڈن ٹائون، شاہ جمال میں کوڑے کی ابتر صورتحال ہے جبکہ علاقے میں کوڑے کے باعث تعفن پھیل رہا ہے۔ شہر کے بیشتر علاقوں سے کوڑا کرکٹ اٹھایا نہ جاسکا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلی کی متعدد وارننگ کے بعد بھی مربوط میکنیزم تاحال نہیں بنایا جاسکا ۔ شہریوں نے ں صفا ئی کی صورتحال بہتر بنانے کامطالبہ کیاہے۔