سابق امریکی صدر جارج بش کی نئی کتاب منظر عام پر آگئی

April 21, 2021

امریکا کے سابق صدر جارج بش کی نئی کتاب ’آوٹ آف مینی،ون: پورٹریٹس آف امریکاز امیگرینٹس‘ منظر عام پر آگئی۔

جارج بش کا کہنا ہے کہ انہیں نئی کتاب کے ذریعے ڈائیلاگ شروع ہونےکی توقع ہے، انہوں نے کہا کہ 2024میں ری پبلکن صدارتی امیدوارسے توقعات ہیں،2024 کے ری پبلکن صدارتی امیدوارکاوژن مختلف ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اگلاصدارتی امیدوار غیرقانونی امیگرینٹس کیلئے شہریت کاراستہ کھولے گا۔

امریکا کےسابق صدر بش کی کتاب میں مایہ ناز امیگرینٹس کی تصاویر شامل ہیں، ساتھ ہی مایہ ناز امیگرینٹس کے بارے میں مضامین بھی لکھے گئے ہیں۔

سابق صدر بش نے ازراہِ مذاق تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ میں بوڑھا شخص ہوں جو سادگی سے پینٹنگ کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ امیگریشن نظام میں اصلاحات کرکےٹھیک کرناچاہیے، سرحدوں پرقانون کی علمداری میں نرم دلی کا عنصر ہوناچاہیے، سیاسی پناہ کےعمل میں تیزی لائی جانی چاہیے۔

سابق صدرجارج بش نے کہا کہ ججوں کی تعداد بڑھائی جانی چاہیےتاکہ لوگوں کومنصفانہ سماعت کاموقع ملے، ورک ویزا کا نظام بدلنا چاہیے، بہت سی نوکریاں خالی پڑی ہیں۔