انگلینڈ: کورونا ویکسین کی فراہمی کیلئے خصوصی بس تیار

April 21, 2021

انگلینڈ میں لوگوں کو کورونا ویکسین کی فراہمی کے لیے خصوصی بس تیار کرلی گئی ہے۔

بس کا عملہ ہرگھر جارہا ہے تاکہ 50 برس سے زائد عمر کے تمام افراد کو ویکسین کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بس ویکسین سینٹر شہر کے مختلف علاقوں اور عبادت گاہوں کے باہر جاکر لوگوں کو ویکسین فراہم کرے گا۔