یورپی فٹبال کے بگ 12سپر لیگ میں شرکت سے مالا مال ہوجائینگے

April 22, 2021

لندن (جنگ نیوز)یورپ کے 12 بڑے فٹبال کلبز کی سپر لیگ نے فٹبال کی دنیا میں بغاوت کی کیفیت پیدا کردی ہے۔ یہ ماضی میں کرکٹ کی کیری پیکر سیریز یا حالیہ دنوں میں بگ تھری کی طرح لگتی ہے۔ یورپین سپر لیگ کے مطابق 15 بڑے کلب جن میں سے 12 بانی کلب کے علاوہ تین اور بڑے کلب شامل کیے جائیں گے، ان کی شمولیت بانی رکن ہونے کے باعث ہر سال یقینی ہوگی۔ جبکہ مزید پانچ اور کلب ہر سال کارکردگی کی بنیاد پر شامل کیے جائیں۔ اس لیگ کی مالیت چھ ارب ڈالر بتائی گئی ہے، جس میں سے ان 12 کلبوں کو فی کس 435 ملین ڈالر صرف لیگ میں حصہ لینے پر ملیں گے ۔ یہ رقم یوئیفا چیمپئنز لیگ کی پرائزمنی سے چار گنا زیادہ ہے۔