کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ”جیو پاکستان “میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما پیپلز پارٹی قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ قرارداد پیش کرکے فریقین نے اپنی فیس سیونگ کی ہے،رہنما پی ٹی آئی کنول شوزب نے کہا کہ پریشر ڈالنے والوں کی بات نہیں مانی گئی ہے اور نہ دباؤ کے آگے سر نگوں ہوئے، ڈائریکٹر دی ہیلتھ فاؤنڈیشن ،ڈاکٹر سعد نیاز نے کہا کہ ہیپاٹائٹس ایک احتیاطی بیماری ہے ہم اگر اپنی زندگی میں احتیاط کرلیں تو بیماری سے بچا جا سکتا ہے۔رہنما پیپلز پارٹی قمر زمان کائرہ نے کہا کہ جہاں تک ہمارا تعلق پارلیمان نہ جانا ہے وہ حکومت کے غلط ایکشنز کے خلاف ہے۔ جب یہ مسئلہ شروع ہوا اس وقت بھی پارلیمان کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔اس قرارداد کی اس وقت تک کوئی حیثیت نہیں ہے جب تک حکومت اس کو اون نہ کرے۔قرارداد پیش کرکے فریقین نے اپنی فیس سیونگ کی ہے۔ہم سمجھتے ہیں کہ یہ لیپا پوتی سے کام لئے جانے کی کوشش ہے ۔ پیپلز پارٹی ایسی کسی کارروائی کا حصہ نہیں بنے گی جس میں پارلیمان کو صرف اسٹیمپ کے طور پر استعمال کیا جائے۔رہنما پی ٹی آئی کنول شوزب نے کہا کہ پریشر ڈالنے والوں کی بات نہیں مانی گئی ہے اور نہ دباؤ کے آگے سر نگوں ہوئے۔یہ پہلی دفعہ ہوا ہے کہ حکومت نے اپنی رٹ قائم کی ہے ۔ بات اس لئے مانی گئی مذاکرات اس لئے کئے گئے تشدد جس طرح پھیل رہا تھاوہ نہ پھیلے اور یہ آگ عام شہریوں کے گھروں تک نہ پہنچے۔کیونکہ اگر اپنے مقاصد کے خاطر چند گروہ اور لوگ اور اس میں بیرونی ہاتھ بھی شامل ہوگئے ہیں۔