کچھ قوتیں تصادم چاہتی تھیں، علماء نے احسن طریقے سے حل نکالا، طاہر اشرفی

April 22, 2021

اسلام آباد ( نیوز رپورٹر) وزیر اعظم کے نمائندہ برائے مذہبی ہم آہنگی اور مشرق وسطی طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتہ میں جو واقعات ہوئے علمائے کرام نے اس کااچھے اندازمیں حل نکالا ۔کچھ قوتوں کی خواہش تھی کہ معاملہ تصادم کی طرف جائے لیکن علماء نے احسن طریقے سے حل کیا۔اسلام آ باد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ا نہو ں نے کہا کہ حکومت نے اسلامی فوبیا روکنے کے لیے بین القوامی سطح کے فورم پر آواز اٹھائی۔ عالمی سطح پر توہین رسالت روکنے کے لیے عالمی اسلامی تنظیموں سے رابطہ کرکے اجلاس اسلام آباد میں بُلانے کا ارادہ ہے۔ملک کے اندر پر تشدد رویے کو روکنا ہو گا ۔طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ وزیراعظم نے مختلف سربراہان مملکت کو خطوط بھی لکھے ہیں۔ وزیر اعظم سعودی عرب جارہے ہیں اور متحدہ عرب امارات نے قرضہ میں توسیع کی ہے،پوری پاکستانی قوم ناموس رسالت پر ایک ہے۔کل کی قرارداد پر حکومت اور کالعدم جماعت کا مکمل اتفاق تھاکل ایوان میں کچھ لوگوں کا رویہ نامناسب تھااس وقت اسلامک فوبیا اور توہین ناموسِ رسالت دو بڑے مسائل ہیں۔وزیراعظم نے ہدایات دی ہیں۔