عالمی سطح پر سزائے موت میں کمی واقع ہوئی ہے، ایمنسٹی

April 22, 2021

پیرس (جنگ نیوز )ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق دنیا بھر میں گزشتہ برس سزائے موت دینے کے واقعات میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ انسانی حقوق کی عالمی تنظیم نے بدھ کو اپنی تازہ رپورٹ میں بتایا کہ 2020 کے دوران 18ممالک میں تقریباً 483افراد کو موت کی سزائیں دی گئیں، جس میں زیادہ تر سزائیں ایران، مصر، عراق اور سعودی عرب میں دی گئی تھیں۔