کچھوے نے شیر کو تالاب چھوڑنے پر مجبور کردیا

April 22, 2021


جنوبی افریقہ کے پارک میں ایک کچھوے نے شیر کو تالاب چھوڑنے پر مجبور کردیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

یہ ویڈیو سفاری گائیڈ کے 30 سالہ ریگی بیرٹو نے بنائی جبکہ سفاری پر ان کے ساتھ دیگر لوگ بھی موجود تھے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شیر جب پانی پینے کی کوشش کررہا ہے تو کچھوا اسے تنگ کررہا ہے اور تھک ہار کر شیر نے تالاب ہی چھوڑ دیا۔