شہباز شریف کا جرم صرف نواز شریف سے وفاداری ہے، مریم نواز

April 22, 2021

مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ جتنی بار بھی شہباز شریف کو گرفتار کیا، ان کا جرم صرف نواز شریف سے وفاداری نکلا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ 10سال کہیں بھی ناانصافی کا سن کر پہنچ جانے والے کو آخر انصاف مل گیا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ شہباز شریف کا مقابلہ کرنا ہے تو خدمت میں کرو۔

نون لیگ کی نائب صدر کا کہنا تھا کہ جھوٹے مقدمات کے ذریعے خدمت کے نشان نہیں مٹائے جاسکتے۔

واضح رہے کہ آج لاہور ہائیکورٹ کے فل بینچ نے مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف کی ضمانت متفقہ طور پر منظور کرلی ہے۔