ایل آر ایچ میں مزید 10 ریسپاریٹری تھراپسٹ بھرتی

April 23, 2021

پشاور (خصوصی نامہ نگار) لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں مزید 10 ریسپاریٹری تھراپسٹ بھرتی کر لئے گئے پہلے بھی لوکم سکیم کے تحت 6 تھراپسٹ بھرتی کئے گئے تھے تھراپسٹ کو کورونا مریضوں میں اضافے کے پیش نظر بھرتی کیا گیا ہے جنہیں ہر تین ماہ بعد کنٹریکٹ میں توسیع دی جاتی ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق 21 تھراپسٹ بھرتی کئے جائیں گے۔ ہسپتال میں مزید 10 ماہر ٹیکنیشنز تعینات کئےگئے ہیں جو وینٹی لیٹر چلانے میں مہارت رکھتے ہیں، 30 نرسز اور 10 ٹیکنیشنز پہلے ہی سے وینٹی لیٹرز چلا رہے تھے۔