کورونا وائرس کی بھارتی قسم اٹلی اور یونان پہنچ گئی

April 27, 2021

جنیوا ، کراچی (اے ایف پی، نیوز ڈیسک) بھارت میں کورونا وائرس کی نئی قسم انتہائی مہلک اور خطرناک ثابت ہورہی ہے، بھارت میں کورونا وائرس کی نئی قسم اٹلی اور یونان پہنچ گئی ہے،اطالوی حکام نے کہا ہے کہ بھارت سے واپس آنے والے باپ اور بیٹی میں نئے قسم کے وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ، اسی طرح اٹلی کے وسطی خطے میں بھی ایک مریض میں بھارتی قسم کے کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔