چشتیاں : تین بھائیوں نے کورونا پر گانا بنا دیا

April 27, 2021

کورونا وائرس سے بچنے کے لیے ایس او پیز پر عمل کرنا کتنا ضروری ہے اس کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے چشتیاں کے تین نوجوان بھائیوں نے موسیقی کا سہارا لیا اور کورونا پر گانا بنا دیا۔

چشتیاں کے نواحی گاؤں بستی قلندر شاہ کے رہائش تین بھائیوں کے جانی گروپ نے کورونا وباء کے دوران لوگوں ماسک نہ پہننے اور سماجی فاصلے پر عمل نہ کرنے پر احتیاطی تدابیر کی اہمیت کو گانا گاکر اجاگر کیا۔

دسویں کلاس کے طالب علم رمضان جانی نے آٹھ سال کی عمر سے موسیقی کی تعلیم حاصل کرنا شروع کی جبکہ رمضان جانی نے اپنے پرنسپل کے کہنے پر نہ صرف کورونا پر گانا گایا بلکہ اس کی دھن بھی خود ہی ترتیب دی۔

کلاسیکل موسیقی میں جانی گروپ نے اردو، پنجابی اور سرائیکی میں کئی گانے گائے ہیں۔