بھارت، بزرگ کورونا مریض بائیک پر وارڈ منتقل

April 27, 2021

بھارت میں کورونا وائرس کی ابترصورتحال کے باعث آئی سی یو بیڈزاور آکسیجن کی کمی کے ساتھ اسٹریچرز بھی کم پڑگئے، جھاڑکھنڈ میں اسٹریچر نہ ہونے پر بزرگ کورونا مریض کو بائیک پر بٹھا کر وارڈ سے منتقل کیا گیا۔

سوشل میڈیا پر جھاڑکھنڈ کے ایک اسپتال کی ویڈیو زیرِ گردش ہے جسے دیکھ کر بھارتی اسپتالوں میں کورونا وائرس کی ابترصورتحال کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔


ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ اسٹریچر نہ ملنے پرتین نوجوانوں نے ایک بزرگ کورونا مریض کو بائیک پربٹھایا اور وارڈ سے لے گئے۔

یہ واضح نہیں کہ ڈاکٹر نے کووڈ مریض کو ڈسچارج کیا تھا یاکسی دوسرے اسپتال منتقل کیا تھا۔