رحیم یار خان: کورونا ٹیسٹ کیلئے لائے گئے 2 ملزمان اسپتال سے فرار

May 01, 2021


جنوبی پنجاب کے شہر رحیم یارخان میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ کے لیے لائے گئے 2 ملزمان شیخ زاید اسپتال سے فرار ہو گئے۔

رحیم یارخان کے ایئر پورٹ تھانے کی پولیس کے مطابق مفرور ملزمان کا تعلق راجن پور سے تھا، جو جسمانی ریمانڈ پر تھے۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان موٹر سائیکلوں کی چوری اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث تھے۔

رحیم یار خان پولیس کے مطابق غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔