• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سٹی کورٹ سے دو ملزم فرار،پولیس کو ایک گھنٹے بعد علم ہوا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جیل پولیس کی غفلت کے باعث سٹی کورٹ سے دو ملزم فرارہوگئے ۔ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکار کو ایک گھنٹہ بعد ملزموں کے فرار کا علم ہوا،دھوکہ دہی کے مقدمہ میں نامزد دونوں ملزم بھائی ہیں۔ملزم محمد امین اور محمد اسماعیل کو سینٹرل جیل سے لایا گیا تھا،ملزموں کے خلاف ضلع جنوبی میں مقدمہ زیرِ سماعت ہے۔

تازہ ترین