طلال چوہدری کی فردوس عاشق کی اے سی سے بدتمیزی کی مذمت

May 03, 2021

مسلم لیگ نون کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ وہ صوبائی مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان کی اسسٹنٹ کمشنر سے بدتمیزی کی مذمت کرتے ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ حکومت عوام کے لیے کچھ نہیں کر سکی۔

اُنہوں نے کہا کہ پی ٹی آٸی کا کونسلر جاوید لطیف کے خلاف مقدمہ کا مدعی ہے۔

طلال چوہدری نے مطالبہ کیا کہ کراچی کے الیکشن میں تھیلے کھولے جائیں۔

مسلم لیگ نون کے رہنما کا مزید کہنا تھا کہ بلاول صاحب آپ تھیلے کھلوانے کی مخالفت کیوں کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہصوبائی مشیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے رمضان بازار میں ناقص اشیا ءخورو نوش کی فروخت اور خواتین کی شکایات پر اسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ کو جھاڑ پلا دی۔