بل گیٹس اور میلنڈا گیٹس میں علیحدگی پر میمز کی بھرمار

May 04, 2021

مائیکرو سافٹ کے بانی اور دنیا کے تیسرے سب سے امیر ترین آدمی بل گیٹس اور ان کی اہلیہ میلنڈا گیٹس کی جانب سے علیحدگی کے اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر میمز کا سیلاب اُمڈ آیا ہے۔

گزشتہ روز بل گیٹس اور میلنڈا گیٹس کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام کے ذریعے اپنے 27 سالہ ازدواجی رشتے کے اختتام کا اعلان کیا گیا۔

دنیا کے امیر ترین آدمی کی جانب سے یہ اعلان جہاںانٹرنیٹ صارفین کے لیے دُکھ اور غم کا سبب بنا وہیں میمرز نے اس خبر پر میمز بنا کر انٹرنیٹ صارفین کو خوب قہقہے لگانے پر مجبور کر دیا ہے۔

اس امیر ترین جوڑی کی علیحدگی پر میمرز کی جانب سے میمز بناتے ہوئے کہنا ہے کہ ان کا رشتہ ضرور کالے جادو کے سبب ٹوٹا ہے، اِ ن کے رشتے پر کالی نظر اور جادو اثر کر گیا ہے۔

دوسری جانب ٹوئٹر پر صارفین کا کہنا ہے کہ اس جوڑے کی علیحگی کی خبر پر پاکستانی عوام افسردگی کا اظہار کر کے ’بیگانے کی شادی میں عبداللّٰہ دیوانہ‘ جیسی مثال قائم کر رہے ہیں ۔